زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں