کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری، صدر دواخانہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک کو گرو مندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہے، چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو کر شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر ختم ہو گا۔

ادھر کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، چپ تعزیہ کے جلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا تھا۔

چپ تعزیہ کے جلوس کے لیے نشتر پارک، شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، صدر دواخانہ، حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ روڈ لنک راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بمبئی بازارعام ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ حسن سکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے متبادل راستے اختیار کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں بھی چپ تعزیہ کے جلوس آج برآمد ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں