جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، راشد خان کی افغان ٹیم میں واپسی
لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان نے جنوبی افریقہ سے پہلی باہمی ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، تجربہ کار آل راؤنڈر راشد خان کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔
انجری کے سبب ابراہیم زدران اور مجیب الرحمان بدستور عدم دستیاب ہیں، نئے پلیئر بلال سمیع کے ساتھ درویش رسولی اور عبدالملک بھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
17 رکنی سکواڈ حشمت اللہ شاہدی (کپتان ) رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، عبدالملک، ریاض حسن، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، ننگیالیہ کھروٹے، اے ایم غضنفر، فضل حق فاروقی، بلال سمیع، نوید زدران اور فرید احمد پر مشتمل ہے۔
یو اے ای میں تین میچز کی سیریز کا آغاز 18 ستمبر کو ہوگا، تینوں میچز شارجہ میں شیڈول ہیں۔