غزہ میں اب جنگ بند اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے: ملالہ یوسفزئی

نیویارک: (ویب ڈیسک ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے سکولوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ کے سکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں، ان سکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے، غزہ حملوں کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔

ملالہ یوسفزئی کاکہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی مارے جا رہے ہیں، سکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنیوالے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اب جنگ بند ہونا چاہیے اور عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 95ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں