قومی بچت سکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0.03فیصد تا 1.22 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد مقرر کردیا گیا ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 1فیصد کی کمی سے 18فیصد کر دی گئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68فیصد کی کمی سے 17.2 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0.3فیصد کی کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 14.52 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں