برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمرکی جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

لندن : (دنیانیوز ) برطانوی وزیراعظم سرکیئر سٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات سے پہلے دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے زیادہ تر سوالوں کےجواب نہیں دیے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائے گا، یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اور مہینے اہم ہوسکتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں