صیہونی فورسز کے حملے جاری، مزید 22 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز غزہ بھر میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 76 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے نصیرات کیمپ پر حملے میں 10 فلسطینی شہید اور15زخمی ہوگئے جبکہ غزہ سٹی کے زیتون اور شیخ رضوان محلوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید 10 افرادشہید ہوگئے۔
صیہوبی افواج کے مغربی کنارے میں بھی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، رفاہ میں گھر پر اسرائیلی حملے کے بعد 2 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، مقبوضہ علاقے میں مختلف حملوں میں متعدد افراد شہیداور درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت میں اب تک 41 ہزار 226 فلسطینی شہید جبکہ 95 ہزار 413 افراد زخمی ہوئے ہیں۔