پاکستان کی ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری کامیابی

آستانہ: (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی، پہلے سنگل میچ میں راشد علی کو پوناپات نمنوانکول نے 1-6، 3-6 اور 6-7 سے ہرایا، دوسرے سنگل میں شایان آفریدی نے شاہ لوامورن پنچ کو 1-6 اور 3-6 سے ہرایا۔

ٹینس ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے تھائی جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دی، اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرایا تھا، دونوں میچز جیت کر پاکستان نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی ہے۔

ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ دیگر میچز کے بعد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں