وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے سینٹرل لندن اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے، شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کے بعد 23 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے، ایک ہفتے کے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 27ستمبر کو متوقع ہے، وزیراعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک نہیں گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں