شہباز شریف کی سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

نیو یارک: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر ہرینی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں