کراچی آرٹس کو نسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول، آرٹ نمائش نے رنگ جما دیا

کراچی: (لبنیٰ ممتاز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری فیسٹیول میں بیک ٹو دی سٹیج کے نام سے آرٹ نمائش سجائی گئی جس نے ایک الگ ہی رنگ جما دیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچرفیسٹیول اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، فیسٹیول میں آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل احمد علی شاہ نے کیا۔

پردے کے پیچھے رہنے والوں کو خوبصورت رنگوں کے ذریعے مصوروں نے کینوس کی زینت بنا دیا اور ایسے رنگ بھرے کہ تصویریں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگا۔

آرٹ نمائش میں نئے ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں کا کام شو کیس کیا گیا جنہیں دیکھنے والوں نے انکی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر آرٹسٹوں کا کہنا تھا اس طرح کے پلیٹ فارم ناصرف رہنمائی کرتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں