شہباز شریف کا اسحاق ڈار سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں