وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم شہبازشریف نے وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا، ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔