آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کل سے شروع، پاکستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ کل سجے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا کے مدمقابل آئے گی۔

آج پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی، پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کیا گیا۔

اسسٹنٹ و فاسٹ باؤلنگ کوچ جیند خان، سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمان، فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں