تاریخ ساز فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد: گورنر سندھ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تاریخ ساز فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ فیسٹیول پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جذبہ خلوص کا واضح اظہار ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ میں سفیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر پر اظہار تشکر کیا، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور دیگر سفارتی عملہ نے خیر مقدم کیا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ قابل فخر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے میرے اعزاز میں ڈنر دیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات دو طرفہ تعلقات آج نئی جہت کو چھو رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسی جذبہ سے مستقبل میں بھی دو طرفہ اقدامات سے خطہ کی خوشحالی یقینی ہے، فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو بذریعہ وزارت خارجہ شکریہ کا خط لکھوں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں