وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل 11:45 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا ایجنڈا کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔