پی ٹی آئی کے احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ملک دشمن جماعت ہے، احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔

اسلام آباد میں ’ دنیا نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا تھا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، یہ فیصلہ ان کے منہ پر تمانچہ ہے، احتجاج کا فیصلہ ملک دشمن فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی کیلئے ایس سی او کانفرنس بہت اہم ہے مگر اس دورا ن یہ لوگ فسطائیت پھیلا رہے ہیں، ملک کو بدنام کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کے مفادات کے خلاف انہوں نے ہر مرحلے میں کام کیا ہے، احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔

رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان تھا ہم ایس سی او کانفرنس میں ساتھ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں