شہباز شریف کا دورہ اسلام آباد، ایس سی او سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے سلسلہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیرا عظم نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔