ورلڈ کلچر فیسٹیول: کلاسیکی رقص کی شام نے سماں باندھ دیا
کراچی: (ویب ڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
فیسٹیول کے 16 ویں روز !The sound of Tinkling Bells کے عنوان سے "ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام" کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں روس کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔
معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پرفارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ’آو ہم وطنوں رقص کرو‘ سے کیا، شیما کرمانی کی پرفارمنس نے نظم کو نیا رنگ دے دیا۔
اس کے علاوہ ڈانس پرفارمنس Sound of tinkling bells میں غلامی سے آزادی کا سفر کرنے والے افریقا کا چرچا ہوا، مغل دور کے رقص کی جھلکیاں بھی نظر آئی۔
شیما کرمانی نے گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ ہونے پر مجبور کردیا، کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2 نومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔