جعلی پولیس مقابلہ، پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کا فیصلہ
عمر کوٹ: (ویب ڈیسک) جعلی پولیس مقابلہ میں ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جعلی مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کیس کے انویسٹیگیشن آفیسر اسلم جاگیرانی کے مطابق میڈیکل ٹیم قبر کشائی کیلئے ڈاکٹر شاہنواز کے گاؤں جانھیرو پہنچے گی، ورثاء کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز پر قتل سے پہلے تشدد کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 18ستمبر 2024ء کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔