تحریک انصاف نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اجلاس کااعلامیہ جاری کر دیا ہے، تحریک انصاف جمعہ کوملک گیرسطح پراحتجاج کری گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کافیصلہ ہے،اڈیالہ میں قیدبانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کامطالبہ کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا جبکہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم، انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زوردیا گیا،

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریجنل تنظیموں کوضلعی ہیڈکوارٹرزپربعدنمازِجمعہ پرامن احتجاج کی ہدایت کرتی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش قبول نہیں ہے، آئین کی بالادستی پریقین رکھنےوالےتمام طبقات کوپرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام گرفتار پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں