کراچی میں واٹر ٹینکر تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں واٹر ٹینکر تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 38 سالہ اسما کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھی۔

متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی اور کسی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی عبدالحمید نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں