امریکا کو ملکی مسائل کے حل کیلئے دوسرے ممالک کی حمایت ختم نہیں کرنی چاہئے: کملاہیرس

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا کو ملکی مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت ختم نہیں کرنی چاہئے۔

کملا ہیرس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا کو ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی ذمہ داری سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے اور یہ ہماری قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں ہے کہ ہم مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا مؤقف ہمیشہ امن اور مسائل کا حل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں