وزیر اعظم کو کراچی چیمبر کی نادرا بائیو میٹرک تصدیق کا نظام تبدیل کرنے کی درخواست
کراچی:(دنیا نیوز) کراچی چیمبر نے وزیر اعظم کو نادرا بائیو میٹرک تصدیق کو چہرے سے شناخت کے نظام سے تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے اس سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا۔
صدر چیمبر نے اپنے مراسلے میں کہا کہ نادرا موجودہ بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت کو فوری طور پر چہرے کی شناخت کی سہولت سے تبدیل کرے ، بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی میں روزانہ بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنے والے لاکھوں بزرگ شہریوں کو بہت بڑا ریلیف فراہم ملے گا۔
خیال رہے کراچی چیمبر آف کامرس نے یہ فیصلہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے لاکھوں بزرگ شہریوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، کیونکہ بزرگ شہریوں کے فنگر پرنٹس بائیو میٹرک ڈیوائسز اور مشینوں پر آسانی سے ظاہر نہیں ہوتے یہ اقدام پاکستان بھر میں سیف سٹی پروجیکٹس کے لیے بھی سازگار ثابت ہو گا۔