وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کا ایجنڈا مؤخر کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کا ایجنڈا مؤخر کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کا ایجنڈا موخر کر دیا، وزیر برائے مذہبی امور کے اجلاس میں شریک نہ ہونے پر حج پالیسی کا ایجنڈا موخر کیا گیا۔