ورلڈ کلچر فیسٹیول: 32 ویں روز میوزیکل کنسرٹ نے ماحول کو دلکش بنادیا

کراچی: (ویب ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز ملکی اور بین الاقوامی موسیقاروں کی کہکشاں ایک سٹیج پر نظر آئی، آلات موسیقی اور دھنوں کے ساتھ تھیٹر پرفارمنس نے ماحول کو مزید دلکش بنایا۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز کھیل ’ان ٹولڈ چیپٹر‘میں ایسے جوکر کو ولن بنا کر پیش کیا گیا جو سرکس کے جانوروں کو ہنٹر سے سدھاتا ہے۔

والدین کی سختیوں اور منفی رویوں کے نیتیجے میں اولاد پر پڑنے والے اثرات کو بھی کھیل کا موضوع بنایا گیا۔

بعد ازاں جون ایلیا ہال میں کنسرٹ کا سٹیج سجا جہاں برطانیہ کی ڈومنیکا، کینیڈا کی ڈیرل اور بیلاروس کی ویرونیکا نے آلات موسیقی سے محبت اور اتحاد کی میٹھی زبان بولی۔

موزیکل کنسرٹ کے دوران موسیقی کے دلدادہ افراد نے گلوکار عبدالحنان، مصطفیٰ بلوچ اور منیب خان کی آواز سے آواز ملائی۔

تہذیبوں کی عکاسی کرتے میلے میں 31 اکتوبر کو سرپرائز پرفارمنس ہے جبکہ 2 نومبر کو اختتامی تقریب ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں