کوئلہ کی کان میں مٹی تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

کوئٹہ:(دنیا نیوز) کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک کان کن جاں بحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شاہرگ کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران مٹی کا تودہ کان کن پر گر گیا جس سے وہ مٹی میں دب گیا۔

واقعہ کے بعد ساتھی کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹا کر کان کن کو نکالا لیکن وہ دم توڑ چکا تھا، محنت کشوں نے مرنے والے ساتھی کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق کان کن کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے ہوئی جو سوات کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں