اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی، 24 روز میں ایک ہزار فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ کے رہائشیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، شمالی غزہ میں اسرائیل کی 24 روزہ فوجی کارروائیوں میں 1ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا،گزشتہ 48گھنٹوں میں 96فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید جبکہ 277زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3صحافیوں سمیت 11 فلسطینی شہید، صابرہ محلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ رفاہ میں صیہونی فضائیہ کی کارروائی میں 4 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 600 بے گھر فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا، شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 20 ہوگئی، 1 لاکھ 11 سو 10 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں