ڈیرہ غازی خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ مانہ احمدانی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع اور مقدمہ بازی کی رنجش پر دوگروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

وقوعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں