گرفتار پی ٹی آئی اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

پشاور:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی کےگرفتار اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ملک لیاقت اورایم پی اے انورزیب کے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن اورحکومتی اراکین دونوں نےکھڑےہوکر استقبال کیا، حکومتی اوراپوزیشن دونوں ارکان کے ساتھ گھل مل گئے۔

پینل چئیرمین ادریس خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے غازی ایوان میں پہنچ گئےہیں، دونوں غازیوں کوایوان آمد پرخوش آمد کہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں