بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

لندن: (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کر دیا گیا۔

امپائرز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران شکیب الحسن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔

شکیب الحسن نے ستمبر میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شکیب الحسن کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہیں ابھی باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے، ان کے باؤلنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں