مشی گن میں الیکشن سے متعلق دھمکیوں پر 2 افراد گرفتار
مشی گن: (دنیا نیوز) مشی گن میں الیکشن سے متعلق دھمکیوں پر 2 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف بی آئی کے مطابق ایک گرفتار شخص کا تعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش سے تھا، دوسرے شخص کو ڈیموکریٹس کو دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا۔
ایف بی آئی نے مزید بتایا کہ نیویارک میں پولنگ سٹیشن کو جلانے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔