نوجوان کو قتل کر کے کار سمیت جلانے کے کیس کا ڈراپ سین

سرگودھا: (دنیا نیوز) نوجوان کو قتل کر کے کار سمیت آتش گیر مادے سے جلانے کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بتایا کہ بھلوال میں دو روز قبل پیش آئے واقعہ کے 3 ملزم گرفتار کرلئے، واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری میں کار کی آتشزدگی کے حتمی تجزیہ کے لئے نمونہ جات بھجوائے ہیں، ملزموں نے عنصر نامی شخص کے سر میں گولی مار کر کار کو آگ لگا دی تھی۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ قتل کے بعد گاڑی کو آگ لگا دینے کا واقعہ غیرت کے نام پر کیا گیا، ملزم مقتول کی گاڑی میں ہی سوار ہوکر جائے وقوعہ پر آئے تھے ، گرفتار 3 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں