کینگروز کیخلاف تاریخ رقم کرنے پر شہباز، مریم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو مبارکبادی دہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان کے باؤلرز اور بیٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 22 سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ان ہی سرزمین پر سرخرو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت عیاں تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گڈ بوائز ، ویلڈن، شا ہینوں نے کینگروز کو ان ہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے 22 سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کی، قومی کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، شاباش شاہینو، اسی طرح اونچی پرواز کرتے رہو۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں