پاکستان میں 58 فیصد غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں 58 فیصد غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والے 264 برانڈز میں سے صرف 19 برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس مہر لگی ہے، 245 سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس سٹمپ نہیں ہے، مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹ کا شیئر 65 فیصد، آئی پی او آر غیر قانونی طور پر سمگلڈ سگریٹ کا شیئر 35 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک سگریٹ کا پیکٹ کم از کم 80 روپے میں فروخت ہورہا ہے، 197 برانڈز کا سگریٹ کم از کم قیمت سے نیچے فروخت ہورہا ہے، 166 سمگلڈ سگریٹ کے برانڈز مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں