سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کیساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 80 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 31 ہزار 392 روپے مالیت کے 25 کروڑ 56 لاکھ 14 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔