شہباز شریف کی بنگلہ دیش کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو ڈینگی سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وبا کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت افسوس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے، ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔