کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بوٹ بیسن پولیس کا شیریں جناح کالونی بلاک ون میں ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا، مسلح ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نور ولی عرف کوچےکو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ڈیفنس خیابان ساحل جانے والے شہریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے کی نیت سے کھڑے تھے، زخمی ملزم سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں