شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل محفوظ ہیں: عراق
بغداد: (ویب ڈیسک) عراق نے واضح کیا ہے کہ شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے مقابلے میں شام کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، عراقی فورسز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن سرحد محفوظ ہے۔
عراق میں جوائنٹ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قیس المحمدوی نے پڑوسی ملک شام میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ وہ تمام علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور انہیں دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جلد ہی جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔