صوابی میں انڈس واٹر جیپ ریس اختتام پذیر ہوگئی
صوابی: (دنیا نیوز) صوابی میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام انڈس واٹر جیپ ریس اختتام پذیر ہوگئی۔
انڈس واٹر جیپ ریس میں ڈرائیورز نے مشکل ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں، اے کیٹیگری میں ڈاکٹر ندیم نعیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بی کیٹیگری میں منصور علی اور سی کیٹیگری میں عمران حیدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انڈس واٹر جیپ ریلی میں 80 سے زائد ڈرائیورز نے حصہ لیا۔