کراچی میں پولیس کی کارروائیاں ، مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے پاک کالونی اور مدینہ کالونی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے بچے سمیت3 افراد کو زخمی کرنے اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے، پاک کالونی میں گزشتہ ماہ شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں جھگڑےکے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
فائرنگ سے امان اللہ خان نیازی، عامر اور شہزاد عمر زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ میں ملوث ملزم عبدالرؤف نیازی کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا، ملزم عبداللہ عرف پرویز کے خلاف 2013 میں تھانہ مدینہ کالونی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔