پنڈ دادنخان: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق

پنڈ دادنخان: (دنیا نیوز) ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ غریبوال پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں