گنڈا پورنفرتیں پھیلا رہے، حکومت نے ہر بار مذاکرات کی دعوت دی:مصدق ملک

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورملک میں نفرتیں پھیلا رہے، حکومت نے ہر بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی بچے نہیں ہیں، عمران خان کو اپنےفیصلوں کی ذمہ داری خود لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں نے خود کہا جیل توڑنے آ رہے ہیں، ریاست نے حفاظتی اقدامات کیے، اگرحفاظتی اقدامات نہ کرتےتو یہ لوگوں کے گھروں کو جلا دیتے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورملک میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں، حکومت نےہربارکہا بیٹھ کربات کریں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے والی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں