پی ٹی آئی جمہوریت جماعت ہے پارٹی میں کوئی تفرقہ نہیں: سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوریت جماعت ہے پارٹی میں کوئی تفرقہ نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، عمران خان نے کہا ہے کہ سب اپنا کام جاری رکھیں، ہم نے آئین کی سربلندی کے لیے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تفرقہ نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، پی ٹی آئی میں ہرقسم کی رائے سامنے آتی ہے، پارٹی کے حوالے سے کوئی تشویش والی بات نہیں۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی میں کوئی مستقل پوزیشن نہیں ہے، وائٹ پیپروالی بات بالکل افواہ ہے، وائٹ پیپر والی بات کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔