کوئٹہ :ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ : (دنیانیوز) کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میاں غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سونا خان تھانے کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران پیش آیا ، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں