ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی پار کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 36 ارب 23 کروڑ 79 لاکھ 9 ہزار 240 روپے مالیت کے 75 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار 949 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں