غزہ میں صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 96زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیت لاہیا میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 8 افراد شہید جبکہ درجنوں ملبے تلے دب گئے، شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں چار فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے جنوبی شہر رفاہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں میں متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے، اسرائیلی فوج نے شہری دفاع کے عملے پر بھی گولہ باری کی جس میں کارکن بال بال بچے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے ابتک غزہ میں کم از کم 341 امدادی کارکن مارے جاچکے ہیں، اسرائیلی بربریت میں اب تک 44 ہزار 503 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 454 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں