نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے
لاہور: (دنیا نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔