پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

صدر، وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈمرل یسطور الحق کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں