ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) زرعی برآمدات میں پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔

پاکستان نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کر کے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچی۔

پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا-تنزانیہ کی ’’مسائی ٹریکٹا کمپنی‘‘ تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار ہے۔

پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کئے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی کے باعث ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں